You are currently viewing وزیراعلیٰ سندھ کی گولیمار میں ریلی پر فائرنگ کرنے والوں کو پکڑنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی گولیمار میں ریلی پر فائرنگ کرنے والوں کو پکڑنے کی ہدایت

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ نے گولیمار میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران 2 افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے ریلی پر فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کی ہدایت کردی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گولیمار میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ میں جانی نقصان پر مذمت اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر دو گروپوں میں تصا دم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے
وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو پرامن رہنے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو معاملات سلجھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سینئر افسران خود معاملات کو دیکھیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہر میں کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب گولیمار میں کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سندھ رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز، کمانڈر عبداللہ شاہ غازی رینجرز موقع پر موجود ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.