You are currently viewing وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  12 کھرب روپے کا سالانہ بجٹ پیش کررہے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 12 کھرب روپے کا سالانہ بجٹ پیش کررہے ہیں

کراچی (ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  12 کھرب روپے کا سالانہ بجٹ پیش کررہے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  صوبائی اسمبلی میں سالانہ بجٹ پیش کررہے ہیں۔  وزیراعلیٰ کی جانب سے سالانہ بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن ارکان صوبائی اسمبلی نے شدید نعرے بازی اور شور شرابہ کیا اور اپنی نشتوں پر سے کھڑے ہوگئے۔

اسپیکر آغاسراج درانی سندھ اسمبلی کے پہلا آن لائن اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ سندھ کا 12 کھرب روپے کا سالانہ بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے۔

سندھ کے نئے مالی سال 21-2020 کا بجٹ بجٹ میں سندھ حکومت کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔

جی ڈی اے رہنما نصرت سحر عباسی کی ایوان میں حکومت کے خلاف نعرے بازی۔ نصرت سحرعباسی نے  وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے آنے کی کوشش کی۔ اویس قادر شاہ نصرت سحر عباسی کو وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے جانے سےمنع کرنے لگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ اس سال بجٹ انتہائی مشکل حالات میں پیش کیاجارہا ہے۔ ملک کورونا وائرس اورٹڈی دل سے دوچار ہے۔ کورونا سے وفات پانے والوں کو اس موقع پریادرکھنا چاہیے۔ میرے لیے فخر کا مقام ہے8ویں بار بجٹ پیش کررہا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ سندھ کےعوام کی مشکلات کومدنظررکھتےہوئے بنایاگیاہے۔ غریب عوام کیلئے بجٹ میں خاص توجہ دی گئی ہے۔ کوروناکےخلاف فرنٹ لائن ورکرزکیلئےفنڈ رکھاگیا ہے۔

کورونا ایمرجنسی ریسپانس پروگرام کے لیے پانچ ارب روپے مختص کرنے اور این آئی سی وی ڈی کے لیے پانچ اعشاریہ ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ایس آئی یو ٹی کے لیے پانچ ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کی تجویز جبکہ ٹرانسپورٹ کا کوئی نیا منصوبہ بجٹ تجاویز میں شامل نہیں ہے۔ محکمہ صحت کی نئی اسکیمز کے لیے 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

تعلیم کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 21 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ سندھ حکومت کا امن وامان کے لیے مختص بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں پولیس، جیل خانہ جات سمیت امن وامان کا مجموعی بجٹ ایک ارب روپے سے کم ہو گا جبکہ سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم بارہ سو بیس ارب روپے تک ہو گا۔ سندھ حکومت نے کوئی ٹیکس تجویز نہیں کیا۔

محکمہ صحت کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 23 ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔

 

کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سندھ اسمبلی میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ارکان کی بڑی تعداد اجلاس میں آن لائن شرکت کررہے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.