اسلام آباد (ڈیسک) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران کان کا دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے،وزیراعظم عمران خان بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے۔
کشمیر سے متعلق کانفرس سےخطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان کا جسم اور روح کا حصہ ہے،ہم کہتے ہیں کہ کشمیر ہمارا دفاعی آثار ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکتا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے،وزیراعظم عمران خان بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے،مودی نے ہمارے لئے چیلنج رکھا لیکن ہم نے اس چیلنج کو موقع میں کیسے تبدیل کرنا ہے یہ اہم بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ امریکا میں وزیر اعظم عمران خان کی سب سے ملاقاتیں ہوگی اور اہم بات کشمیر ہے جس کا وہ مقدمہ لڑے گے،وزیر اعظم عمران ہندوستان کا سیاہ چہرا سب کو دیکھا رہے ہیں،کشمیر کے ساتھ پاکستان کی بلڈنگ بھی کریں گے،مودی اور امریکی اسٹیبلشمنٹ ایک جگہ اکٹھی ہوئی اور کشمیر کے لئے بات نہیں کی،کشمیریوں سے مذہبی حق، آزادی سب کچھ چھینا۔فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کی بات کرنے والے کل ایک قاتل کے ساتھ کھڑے نظر آئے تو یہ ہمارے لئے بیدار ہونے والی بات ہے،آئے دن میرے علاقے کے قریب ہندوستان کی کراس فائرنگ ہوتی ہے،آئے دن ہندوستان کی فائرنگ سے سیالکوٹ کے ہسپتال میں لوگ زخمی ہو کر آتے ہیں۔