You are currently viewing بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کو پیغام

بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کو پیغام

لاہور(ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ادارے ہماری قیادت کی قربانیوں سے بنے ہیں ،ہم ملک کے آئینی اداروں کے ساتھ ہیں ،حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،نواز شریف کو ماضی دہرانے نہیں دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کے فیصلوں پراپنے پارٹی عہدے تک قربان کئے، ہمارے عدالتی قتل بھی ہوئے اور لاشیں بھی اٹھائیں لیکن اداروں کے ساتھ تصادم نہیں کیا بلکہ وزارت عظمیٰ اور حکومتیں قربان کرنے کے باوجود اداروں کے فیصلوں کے سامنے سرتسلیم خم کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ادارے ہماری قیادت کی قربانیوں سے بنے ہیں انہیں کسی کو اپنے خاندان کے لئے قربان نہیں ہونے دیں گے ہم ملک کے آئینی اداروں کے ساتھ ہیں نوازشریف کو ماضی دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگراداروں کی تضحیک ہوئی تو عوام تخت رائیونڈ کی راہ میں دیوار بن کرکھڑے ہوں گے۔