You are currently viewing وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی،پہلے عوام کی ضرورت پوری کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی،پہلے عوام کی ضرورت پوری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پہلے عوام کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئیچینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے اور ہدایت کی ہے کہ پہلے عوام کی ضرورت کو پورا کیاجائے اور چینی کی قیمت کو مستحکم کیاجائے۔ وزیراعظم نے سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے خبردار کیاکہ اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ہو گا۔