You are currently viewing وزارت داخلہ نے حسن اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کردیئے

وزارت داخلہ نے حسن اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کردیئے

اسلام آباد(ڈیسک)وزارت داخلہ نے سابق وزیرمیاں محمد نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک  کردیئے ہیں

ذرائع کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو حسین اورحسن نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اورحسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کردیئے، دونوں پاکستانی پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسزمیں باربار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسین اورحسن نوازکو اشتہاری قراردے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.