You are currently viewing چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں لینے کا حکم

چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں لینے کا حکم

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی محکمہ داخلہ نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے 2 روز تک بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سی پیک کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملے پر ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے خط کے مطابق 2 دن میں بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے والے پراجیکٹ بند کر دیے جائیں گے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنے خط میں بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق چینی باشندوں کی سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے پہلے آگاہ کردیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.