You are currently viewing نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ کا 11واں میچ کل ہو گا

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ کا 11واں میچ کل ہو گا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:12/10/2023 12:16
  • Reading time:1 mins read

چنائی (ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں (کل) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ میچ میگا ایونٹ کا گیارہویں میچ ہوگا اور دن 1بج کر 30منٹ پر شروع ہو گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میگا ایونٹ میں کل جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی ن کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی، میچ دن 1بج کر 30منٹ پر شروع ہو گا۔
میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیشی ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور تاحال ناقابل شکست ہے۔
کیویز نے پہلے میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو جبکہ دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی۔ اسی طرح بنگلہ دیشی ٹیم بھی دو میچز کھیل چکی ہے اور اس نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ اس کو دوسرے میچ میں اسے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔