You are currently viewing بھارتی  ہائی  کمشنر  کی سیکرٹیر ی  خارجہ تہمینہ جنجوعہ  سے ملا قات

بھارتی ہائی کمشنر کی سیکرٹیر ی خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملا قات

اسلام آباد (ڈیسک ) بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے دفترخارجہ میں ملاقات کی ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر ملاقات میں ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادیو کے لئے قونصلر رسائی کی درخواست کریں گے۔

 

ذرائع کےمطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کی طلبی پر گوتم بمبا والا دفتر خارجہ پہنچے۔ سیکرٹری خارجہ اور بھارتی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر بھارتی ردعمل کے معاملے، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کے نیپال سے اغوا اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے معاملہ پر بات چیت کی گئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.