کراچی (نیوز ڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ کے پائلٹ لانچ کا آغاز کردیا۔
نئی سروس کے باقاعدہ آغاز کے بعد صارفین اب ڈیجیٹل طور پر بھی اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔
ملک بھر میں صارفین کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ سے این بی پی ڈیجیٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ”اوپن اکاؤنٹ“ پر ٹیپ کرکے با آسانی نیشنل بینک کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔
جدت پر مبنی پلیٹ فارم پاکستانی صارفین کے لیے بینکاری کے تجربے میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
این بی پی کی ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ سروسز جو کسٹمرز ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک سے ہم آہنگ اور صارفین کو کئی فوائد پیش کرتی ہے۔
نیشنل بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولا۔
انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ سروس سے صارفین آسانی، سکیورٹی اور سہولت کے ساتھ بینکنگ سروسز استعمال کرسکتے ہیں۔