You are currently viewing نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام زیرغور

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام زیرغور

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر غور کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج گورنر کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ کیلیے صوبائی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام زیر غور ہے۔
قبل ازیں ممتاز علی شاہ کا نام بھی سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سامنے آچکا ہے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے شعیب احمد صدیقی اور یونس ڈھاگا کے نام بھی سامنے آچکے ہیں ۔
ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان ملاقات میں ڈاکٹر صفدرعباسی کے نام پر بھی مشاورت کی گئی تھی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.