اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجکاری کمیشن 9 اکتوبر سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامی طور پر بدستور ایوی ایشن ڈویژن کے پاس رہے گی۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کی جانب سے انتظامی معاملات سنبھالنے کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا آغاز مرحلہ وار بنیادوں پر ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پہلے ہی ہدایات دے چکے ہیں اور انھوں نے فواد حسن فواد کو اپنی کابینہ میں نجکاری کمیشن کے سربراہ کے طور پر نگراں وفاقی وزیر مقرر کیا ہے۔
یاد رہے کہ پی آئی اے اس وقت شدید مالی مسائل سے دوچار ہے ۔