You are currently viewing پارلیمنٹ میں بڑے بڑے ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقتور شخص جیل میں نہیں ہے،عمران خان

پارلیمنٹ میں بڑے بڑے ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقتور شخص جیل میں نہیں ہے،عمران خان

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بڑے بڑے ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقتور شخص جیل میں نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بنی گالہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  وزیراعظم نوازشریف کرپشن چھپانے کے لیے سارے ادارے تباہ کررہے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف نے سچ چھپانے کےلیے پارلیمنٹ میں آکرجھوٹ بولا،آرٹیکل 90 کے مطابق وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں۔

کپتان   کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرپشن چھپانے کےلیے سارے ادارے تباہ کررہے ہیں عمران   خان کا مزید کہنا تھا  کہ 3ستمبر کو لاہور میں عوام کی طاقت نظر آجائے  گی اس سے قبل آج تحریک انصاف کی جانب سے پانامالیکس پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکی گئی.جس میں وزیراعظم نوازشریف اور فیملی ممبران کودرخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پاناما لیکس کا معاملہ پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہے،معاملے کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ کی مداخلت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی اور پاکستان عوامی تحریک وزیر اعظم کےخلاف ریفرنس دائر کر چکی ہےجبکہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل62 اور63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔