اسلام آباد (ڈیسک) نادرا اور چھیپا ویلفیئر کے درمیان غیر شناخت شدہ لاشوں کی شناخت کیلیے معاہدہ ہوگیا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا فنگر پرنٹ کیپچرنگ ڈیوائسز اور چہرے شناخت کرنے کی ڈیجیٹل ایپلی کیشن مفت فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا نے 6 ہزار 673 غیر شناخت شدہ لاشوں کی شناخت کا عمل ممکن بنایا اور 4 ہزار 427 لاشوں کی شناخت کرکے لواحقین کے حوالے کی گئیں۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ حال ہی میں نادرا نے ایک ہزار 415 بے گھر مردوں اور 428 بے گھر خواتین کی شناخت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں بھی بہت جلد غیر شناخت شدہ لاشوں کی شناخت کیلیے نادرا کا تیار کردہ بائیومیٹرک ڈیجیٹل نظام کام شروع کر دے گا۔
نادرا اور چھیپا کے درمیان لاشوں کی شناخت کیلیے معاہدہ ہوگیا
- Post author:Umer Khan
- Post published:16/11/2022 17:37
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / کراچی
- Post last modified:19/11/2022 19:29
- Reading time:1 mins read
Tags: islamabad, Karachi, NADRA, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Ramzan Chhepa