You are currently viewing میکسیکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت ریکٹر سکیل پر 6 رہی

میکسیکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شدت ریکٹر سکیل پر 6 رہی

میکسیکو سٹی(ڈیسک)شمالی امریکی ملک میکسیکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.0 رہی۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق میکسیکو سے 217کلومیٹر دور جنوب مغربی علاقے لاکروز ڈی لوریٹو اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکڑ سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 8.56کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔