You are currently viewing مہنگائی کس نے کی؟  ذمہ دار کون ہے؟ کن کو فائدہ پہنچایا گیا؟ اس کا جواب دینا ہوگا، فضل الرحمان

مہنگائی کس نے کی؟ ذمہ دار کون ہے؟ کن کو فائدہ پہنچایا گیا؟ اس کا جواب دینا ہوگا، فضل الرحمان

کراچی (ڈیسک) سربراہ  جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ مہنگائی کس نے کی؟  ذمہ دار کون ہے؟ کن کو فائدہ پہنچایا گیا؟ اس کا جواب دینا ہوگا۔ یہ حکومت ناجائز ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت حواس باختہ ہے اس لیے جلد الیکشن کرانا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن حکومت کا مواخذہ کرے صدراتی آرڈینس بھی اس آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا حکومتی پشت پر کھڑے ریاستی وڈیرے ہٹ جائیں تسلیم کرنا ہے تو اسرائیل کو نہیں فلسطین کو تسلیم کرنے کا مسلمانوں سے مطالبہ کرے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود این ار او مانگ رہے ہیں حکومت کے خلاف ملک بھر عوام کے درمیان نفرت بڑھ رہی ہے۔ آج تو بینچ بات سننے کو تیار نہیں عدالتوں کا حال سب کے سامنے ہیں۔  مہنگائی کس نے کی؟  ذمہ دار کون ہے؟ کن کو فائدہ پہنچایا گیا؟ اس کا جواب دینا ہوگا۔ یہ حکومت ناجائز ہے۔ مدارس کی بندش پر وفاق المدارس خود رد عمل دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نیب کا مواخذہ کریں گے، نیب کے کیسز اتنے جھوٹے ہیں کوئی جج سننے کے لیے تیار ہیں۔ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں نیب سیاست دانوں کے رشتہ داروں کو رسوا کرتا ہے۔ میرے بھائی کو یہ کہہ کر ہٹا دیا کے پی کے آپ جیسے قابل انسان کی ضرورت ہے لیکن  آج تک ان کو کوئی پوسٹنگ نہیں ہوئی۔  کچھ نہیں کچھ نہیں کہہ کر حکومت اپنی جھینپ مٹارہی۔ انہیں کسی نے کہہ دیا ہے کہ اچھی اچھی باتیں کرو اعتماد بحال ہوتا ہے۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا زرولی خان بہت بڑے عالم  تھے۔انہوں نے مفتی زرولی خان کی دینی علمی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو چلے گئے لیکن ان کا عظیم مشن ہمیں جاری رکھنا ہوگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.