کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے منشیات فروشی اور گداگر مافیا کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔
ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی ریحان اکرم، ارسلان پرویز اور علی خورشیدی نے قرارداد جمع کرائی۔
ایم کیو ایم اراکین کا کہنا ہے کہ کراچی میں گداگر مافیا منظم کاروبار چلا رہا ہے جبکہ گداگر مافیا جرائم پیشہ افراد کے لیے جاسوسی بھی کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے سچل گوٹھ اور گبول گوٹھ میں کھلے عام منشیات فروخت کی جارہی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھ حکومت منشیات فروشوں کے ساتھ ان کے سرپرستوں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔