You are currently viewing ملک میں کورونا وائرس کی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 242 ہوگئی
Blood sample with coronavirus positive

ملک میں کورونا وائرس کی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 242 ہوگئی

اسلام آباد (ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس کی مزید کیسز سامنے آگئے اور مریضوں کی تعداد 242 ہوگئی۔

پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مزید 5 افراد کے ٹیسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کل تعداد 242 ہوگئی ہے۔ 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور 238 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے مزید 26 کیس سامنے آگئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 376 افراد قرنطینہ میں ہیں، 42  مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 5 مثبت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے آگاہ رکھیں گے، عوام ان دنوں میں  صرف ضرورت کےلیے گھروں سے باہر نکلیں، سیر تفریح  نہ کریں۔

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں 6 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے، نئے کیسز میں کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں کے زائرین شامل ہیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا کہ صوبے میں اب تک 65 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں 16 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور باقی افراد کلیئر ہیں تاہم 16 لوگوں کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اب تک 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.