You are currently viewing ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے ہے۔
10گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے ہے۔
دریں اثناء عالمی بازار میں سونے کی عالمی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 292 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 312 ڈالر فی اونس ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.