نیویارک(ڈیسک)پاکستانی سماجی کارکن اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھارت کی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے اور باحجاب طالبات کو تعلیمی اداروں میں داخلے سے روکنے کے اقدام کو خوفناک قرار دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند بی جے پی کی حکومت ہینے 5 فروری کو ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ تمام سکول انتظامیہ کی جانب سے طے کیے گئے ڈریس کوڈ پرعمل کریں گیجس کے بعد ریاست کے کچھ سکولوں نے باحجاب طالبات کو سکولوں میں داخلے سے روک دیا اور اس اقدام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو اب شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے با عث یاست میں تعلیمی ادارے 3روز کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے طالبات کے کلاس میں حجاب پہننے کے حق کے لیے لڑنے کی حمایت کی ہے۔ ملالہ نے حجاب پر پابندی عائد کرنے اور باحجاب طالبات کو تعلیمی اداروں میں داخلے سے روکنے کے اقدام کو خوفناک قرار دیا ہے۔انہوں نے بھارتی راہنماؤں پر زور دیا کہ وہ مسلمان خواتین کی توہین کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔