You are currently viewing مشہور و معروف کامیڈین عمر شریف علالت کے باعث انتقال کرگئے

مشہور و معروف کامیڈین عمر شریف علالت کے باعث انتقال کرگئے

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:02/10/2021 14:37
  • Reading time:1 mins read

جرمنی:مشہور و معروف لیجنڈری کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے عمر شریف کے جرمنی کے اسپتال میں انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف کا آج صبح جرمنی کے اسپتال میں ڈائیلاسز ہوا تھا۔، چند روز قبل عمر شریف علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے براستہ جرمنی امریکا کے لئے روانہ ہوئے تھے تاہم راستے میں طبیعت خراب ہونے پر اداکار کو جرمنی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔