کوئٹہ (ڈیسک) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ایک گائوں سے تعلق رکھنے والے مشہور لوک فنکار واسو خان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
ٓذرائع کے مطابق بلوچ فنکار واسو خان گزشتہ شب سکھر کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے، وہ سانس کے عارضے میں مبتلا تھے، واسو خان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
لوکل فنکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ واسو خان کی نماز جنازہ اور تدفین گوٹھ رستم گاجانی میں ہوگی۔
واسو خان کو شہرت شہزاد رائے کے ساتھ ریکارڈ کی گئی پرفارمنس کے ذریعے ملی، شہزاد رائے اور واسو خان نے پاکستان کی تاریخ کا گلوکاری میں استعمال کرتے ہوئے ایک منفرد طرز کا گانا تخلیق دیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر پھیل گیا تھا۔
واسو خان شہزاد رائے کی کاوش تھی جسے انھوں نے 2011میں بلوچستان کے ایک گائوں سے تلاش کیا تھا، دونوں نے مل کر ایک گانا ’اپنے الو‘ پیش کیا تھا جس سے وہ چار دانگ عالم شہرت پا گئے تھے۔
اس کے بعد ایک اور پروگرام ’واسو اور میں‘ نجی ٹی وی کی زینت بنا جس سے ان کی مقبولیت میںمزید اضافہ ہوا۔