کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صنعتی اور زرعی مزدور، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لیے پروگرام شروع کر رہی ہے۔
مراد علی شاہ نے تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش رزق حلال کے پیکر ہیں اور اللہ تعالیٰ محنت کشوں کو اپنا دوست مانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مزدوروں اور محنت کشوں نے اس ملک کی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام محنت کشوں کو رجسٹرڈ کر کے سماجی تحفظ کے پروگرامز میں شامل کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کی معاشی مضبوطی اور ان کے بچوں کی تعلیم وصحت کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔