کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں 5 روز کے دوران برسنے والی بارش کی مقدارکے حوالے سے محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 27 سے 31 اگست تک 226 ملی میٹر بارش برس گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 5روز کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 226 ملی میٹرہوئی، گلشن حدید میں 175، قائد آباد میں 161 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
27 تا 31 اگست تک ناظم آباد میں 122، کیماڑی میں 105، کورنگی اور نارتھ کراچی میں 100 ملی میٹرسے زائد، فیصل بیس پر 95 ملی میٹر، اولڈائیرپورٹ پر 77.5 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن معمار میں 75.6، جناح ٹرمینل میں 75ملی میٹر، مسروربیس میں 62.5، بن قاسم میں 56.3 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 44.3، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 43 ملی میٹر بارش ہوئی۔
5روزکے دوران سب سے کم بارش صدر میں 37 اورگڈاپ میں 30 ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔
دریں اثناء سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور چلا گیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی سےقریب ہورہا ہے، طوفان اورماڑہ سے 180کلومیٹر اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔