You are currently viewing مالی خسارہ: پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

مالی خسارہ: پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے مالی خسارے کے باعث شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی چلنے والی شالیمار ایکسپریس خسارے کے باعث بند کرنی پڑی۔
ذرائع کے مطابق مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے یومیہ خسارہ تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.