You are currently viewing عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ جاری

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ جاری

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو کل پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
خدیجہ شاہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
یاد رہے کہ آج ہی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.