لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فریقین کے 4 افراد قتل کردیے گئے۔
گوٹھ نائچ میں ہونے والی بچوں کی لڑائی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے باپ، بیٹا اور 2 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد مارے گئے۔
4 افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی جبکہ خونریزی روکنے کے لیے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ بچوں کی لڑائی کے معاملے پر ہوئی۔