اسلام آباد (دیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ سچ سے منہ نہیں موڈ سکتے آپ کا کھیل ختم ہو گیا آپ ہار گئے ہیں
ذرائع کے مطابق ٹویٹر پر اظہار خیال کر تے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں نکلنے والی کرپشن بچاؤ ریلی پر نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ آپ ایمپائرز، موسم، پچ اور کھلاڑیوں کو تو ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں لیکن اس حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے کہ آپ ہار گئے اور آپ کی گیم ختم ہوگئی