You are currently viewing قومی اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کا دھرنا

قومی اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کا دھرنا

اسلام آباد (ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر دھرنا دے دیا۔
پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین عالمگیر خان، عطااللہ، سیف الرحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تاہم اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی اراکین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا، اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری، ایف سی اور پارلیمانی سکیورٹی اسٹاف بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تعینات ہے۔
پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین نے داخلے کی اجازت نہ ملنے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا، دھرنا دینے والوں میں فہیم خان، آفتاب حسین صدیقی، سیف الرحمان، آفتاب جہانگیر، اسلم خان، عطااللہ خان اور جہانگیر عالم بھی شامل ہیں۔
مستعفی اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف نعرے بازی کی اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر 5 منٹ میں پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی تو اگلا لائحہ عمل کا اعلان کردیں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7