You are currently viewing قدرت کا معجزہ: سمندری طوفان ”بپر جوائے“ کراچی سے 30 کلو میٹر دور ہوگیا

قدرت کا معجزہ: سمندری طوفان ”بپر جوائے“ کراچی سے 30 کلو میٹر دور ہوگیا

کراچی (ـڈیسک) کراچی سے سمندری طوفان ”بپر جوائے“ کا فاصلہ 30 کلو میٹر بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہسمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 370 کلو میٹر دور ہے، قبل ازیں یہ فاصلہ کراچی سے 340 کلو میٹر رہ گیا تھا۔
دریں اثناء سمندری طوفان ٹھٹھہ کے جنوب میں 355 کلو میٹر جبکہ کیٹی بندر کے جنوب اور جنوب مغرب میں 290 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
سمندری طوفان ”بپرجوائے“ کے اثرات کے تحت کراچی پر بادلوں کا راج اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں کلفٹن، کورنگی، ملیر، شارع فیصل ،گلستان جوہر، گلشنِ اقبال، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا میں بوندا باندی اور بارش ہوئی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7