You are currently viewing فی تولہ سونے کی قیمت میں 22 سو روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 22 سو روپے کا اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1886 روپے اضافہ ہونے کے بعد قیمت ایک لاکھ91 ہزار 15 روپے ہوچکی ہے۔
دریں اثناء عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2085 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔