You are currently viewing فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 201 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھی ہے، یوں قیمت 2 ہزار 54 ڈالر تک پہنچ گئی۔
پاکستان میں سونے کی فی اونس عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 74 ڈالر ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.