کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کاہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 16 ہزار 221 روپے ہوگئی ہے۔
دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 2391 ڈالر فی اونس ہے۔