کراچی (ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونا بھی مہنگا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر بڑھ گئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میںسونا 1945ڈالر فی اونس ہے۔
ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3400روپے اضافہ ہو گیا، اضافےکے بعد سونے کی قیمت 2لاکھ 39ہزار800روپے تولہ ہو گئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں آج 3400روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،
اسی طرح 10 گرام سونا 2915 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے ہوگیا۔