You are currently viewing فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا

فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہوچکی ہے۔
10گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے بڑھ کر 1لاکھ 89ہزار 129 روپے ہے۔
دریں اثناء عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 2065 ڈالر فی اونس ہے۔