فیصل آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 118 سے انتخابی امیدوار خیال کاسترو اپنے گھر پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں خیال کاسترو کا کہنا تھا کہ وہ مقدمات میں ضمانت حاصل کرکے عدالت سے باہرنکلے تو نامعلوم افراد گاڑی میں ڈال کرلے گئے۔
انھوں نے کہا کہ پوچھنے پر نامعلوم افراد نے بتایا کہ آپ کے خلاف درج مقدمات میں پکڑا ہے جس پران کو کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
بعدازاں انھوں نے ضمانت کے کاغذات دیکھنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خیال کاسترو کو فیصل آباد میں کچہری کے احاطے سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے جبکہ پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق بھی کی تھی۔