انقرہ (دنیا نیوز ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنی کارروائیوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے
دورہ ترکی کے دوران تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اعلیٰ سطح تزویراتی کونسل کا پانچواں اجلاس کامیاب رہا ، امید ہے کہ مستقبل میں ترکی ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن رہے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ، مجھے اپنے دوسرے گھر میں آکر بہت خوشی ہوئی ، ماضی میں ترکی میں ہونے والی بغاوت پر افسوس ہے ، خوشی کی بات ہے کہ آج ایک بار پھر ملک میں جمہوریت کا راج ہے ۔ اس سے قبل پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع ، توانائی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے