بیونس آئرس(ڈیسک)ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے مینجر لیونل اسکالونی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی جنوبی امریکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے آئندہ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے
ارجنٹائن کی ٹیم آئندہ 10 اور 14 اکتوبر کو بیونس آئرس میں یوراگوئے اور پیرو کی میزبانی سے قبل 7 اکتوبر کو اسونسیون میں پیراگوئے کے خلاف میزبانی کرے گی۔ارجنٹائن 18 پوائنٹس کے ساتھ برازیل کے بعد ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جس نے آٹھ میچوں میں 24 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ 2022 ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی ،عالمی کپ 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں شیڈول ہے ۔گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے پیرس سینٹ جرمین کے آخری دو میچوں میں حصہ نہ لینے کے باوجود 34 سالہ لیونل میسی کا نام ایلبی سیلسٹے کی 30 رکنی اسکواڈ میں شامل تھا۔ارجنٹائن ٹیم کے مینجر لیونل سکالونی نے کہا کہ پالو ڈیبالا کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، جو ران کی چوٹ کی وجہ سے گزشتہ اتوار کو سموڈوریا کے خلاف جوونٹس کی 2-3 سے جیت کے دوران روتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے ۔دریں اثنا سکالونی نے بائر لیورکوسن فارورڈ لوکاس الاریو اور مونٹیرے گول کیپر ایسٹیبان اندراڈا کو سکواڈ میں واپس بلایا ہے ۔ارجنٹائن کے 30 رکنی سکواڈ میں گول کیپرز میں فرانکو ارمانی ، ایمیلیانو مارٹنیز ، جوآن موسو ، ایسٹیبان اندراڈا،ڈیفنڈرز میں گونزالو مونٹیل ، ناہول مولینا لوسرو ، جوآن فویتھ ، لوکاس مارٹنیز کوارٹ ، جرمن پیزلا ، کرسٹیان رومیرو ، نکولس اوٹامندی ، لیسینڈرو مارٹنیز ، مارکوس ایکونا ، نکولس ٹیگلیفیکو،مڈ فیلڈرز میں روڈریگو ڈی پال ، ایکسیئیل پالاسیوس ، لیانڈرو پیریڈیس ، گائڈو روڈریگ ، نکولس ڈومنگیوز ، جیوانی لو سیلسو ، الیجینڈرو گومیز، اینجل ڈی ماریا ، لوکاس الاریو ، پالو ڈیبالا ، لیونل میسی ، لوٹارو مارٹین ، اینجل کوریا ، جوکین کوریا ، نکولس گونزالیز اور جولین الواریزشامل ہیں۔