You are currently viewing فضل الرحمن کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر میں اڑ رہے ہیں؟ حلیم عادل شیخ

فضل الرحمن کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر میں اڑ رہے ہیں؟ حلیم عادل شیخ

کراچی (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فضل الرحمن کس حیثیت سے سندھ حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں؟

انھوں نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ سندھ میں لوگ بھوک پیا س سے مررہے ہیں اور فضل الرحمن سندھ کی عوام کے ٹیکس پر چلنے والے سرکاری ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹے کرکے عیاشیاں کررہے ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے سندھ میں بیماریاں پھیل رہی ہیں لیکن صوبائی حکومت کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، انھوں نے سوال کیاکہ سندھ کے حکمرانوں عوام کو ڈبو تودیا اب کیا ان کی کھال بھی نوچو گے؟