واشنگٹن (ڈیسک) فزکس کا نوبل انعام تین ماہرین فلکیات کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
گزشتہ روز سوئیڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے اعلان کیا کہ نوبل انعام کا آدھا حصہ برطانوی ماہر ریاضی و نظری طبیعات راجر پینروز کو دیا جارہا ہے جبکہ باقی کا نصف جرمن سائنسداں رائن ہارڈگینسل اور امریکی سائنسداں اینڈریا گیز کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔
سانئنسدانوں کو نوبیل انعام کائناتی ارتقا اور اس میں اپنے مقام کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل بنانے پر دیا گیا