You are currently viewing چینی صدر شی جن پنگ 20 مارچ کو روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

چینی صدر شی جن پنگ 20 مارچ کو روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ (ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ 20 مارچ کو روس کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے جمعہ کو ٹویٹ میں بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر 20 تا 22مارچ روس کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی صدر کا دورہ روس دوستی ،تعاون اور امن کا ٹرپ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور روس کسی تصادم، اتحاد اور کسی بھی تیسرے فریق کو نشانہ بنائے بغیر بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو فروغ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب روسی حکومت نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ روس کے دوران روس اور چین کے درمیان جامع شراکت داری کے تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کریملن کے مطابق ملاقات کے دوران بین الاقوامی امور میں روس اور چینی تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی جائے گی اور کئی اہم دو طرفہ دستاویزات پر دستخط کی متوقع ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7