You are currently viewing فرانزک لیب کی رپورٹ نے عمران کی بہادری کا بھانڈا پھوڑ دیا، شرجیل میمن

فرانزک لیب کی رپورٹ نے عمران کی بہادری کا بھانڈا پھوڑ دیا، شرجیل میمن

کراچی (ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ نے عمران خان کی بہادری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
شرجیل میمن نے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اپنی حکومت کے ادارے نے ان کو جھوٹا قرار دے دیا کہ ان کو 4 گولیاں نہیں لگیں بلکہ گولی اور دھات کے ٹکڑے لگے۔ عمران خان دھات کے ٹکڑے لگنے پر 2 ماہ سے زمان پارک میں بند ہے جس سے ان بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ڈرپوک شخص بہادری کا ڈرامہ کرکے کنٹینر پر چڑھ کر معصوم پاکستانیوں کو بڑھکاتا رہتا ہے۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ معمولی خراش کے ڈر سے پنجاب حکومت کے خزانے کے منہ سیکیورٹی کے لیے کھول دیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن معظم کی ہلاکت بھی کنٹینر سے آنے والی گولی لگنے سے ہوئی جس کے قتل کا پرچہ عمران خان اور ان حواریوں پر کٹنا چاہیے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7