You are currently viewing فاروق ستارسمیت چارایم کیو ایم رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

فاروق ستارسمیت چارایم کیو ایم رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم

کراچی(ڈیسک)عدالت نے لاؤڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق  مقدمے میں ایم کیو ایم رہنما  فاروق ستار،فیصل سبزواری،نسرین جلیل اورحیدر عباس رضوی کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار و دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا، عدالت نے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں میں نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، فیصل سبزواری کی بھی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے 9 جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 2015 میں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.