کراچی (ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غربت کا شکار بے روگار نوجوان پھندے سے جھول گیا۔
اطلاعات کے مطابق کورنگی ناصر جمپ اسٹاپ کے قریب رہائش پذیر 18سالہ نوجوان کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، لاش کو جناح اسپتال لایا گیا تھا۔
متوفی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا بے روگار تھا، نوکری کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا تھا، حال ہی میں بجلی کا ساڑھے دس ہزار روپے کا بل آ گیا۔
مالی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی ۔