لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے نجی بینک میں اکاؤنٹ عمران خان کے دستخط سے اوپن کیا گیا، پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا، عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے قانون کے مطابق نوٹس جاری کیا۔ ایف آئی اے نے چار صفحات پر مشتمل جواب عدالت میں جمع کروایا، جس میں کہا گیا کہ لاہور میں نجی بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ چلایا جا رہا تھا، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب اس اکاؤنٹ کو چلا رہی تھی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے قانون کے مطابق نوٹس جاری کیا، پی ٹی آئی نے کال اپ نوٹس کو ماننے سے انکا کر دیا ہے، بینکنگ ایکٹ 1974 کے تحت انکوائری کرنے کے مجاز ہیں۔
عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آ ئی اے نے عدالت میں جواب جمع کرادیا
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:07/12/2022 18:37
- Post category:پاکستان / عدالت / قانون و انصاف / لاہور
- Post last modified:07/12/2022 18:37
- Reading time:1 mins read
Tags: ایف آئی اے, پاکستان نیوز, جواب جمع, عمران خان, لاہور ہائی کورٹ, ممنوعہ فنڈنگ کیس, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7