You are currently viewing کلثوم نواز کی طبیعت نا ساز ،ایمرجنسی  میں داخل

کلثوم نواز کی طبیعت نا ساز ،ایمرجنسی میں داخل

لندن (ڈیسک ):سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوا ز کی گزشتہ روز اچانک طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں دوبارہ ایمرجنسی  میں داخل کیا گیا۔

کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سےمریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ   ان کی والدہ  کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے انہوں نے عوام سے کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی اور کہا کہ ڈاکٹرز کلثوم نواز کی طبیعت بہتر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

جبکہ ڈاکٹروں نے بھی  بیگم کلثوم نواز کی حالت بگڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر آج بھی ایمرجنسی میں رکھا جاسکتا ہے۔ بیگم کلثوم نواز کو ایمبولینس کےذریعے گھر سےاسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ان کے تینوں بچے حسن ،حسین اور مریم نواز ان کی تیماداری کے لیے لندن میں ہی موجو ہیں جبکہ بیگم کلثوم نواز کی نا ساز طبیعت کے پیش نظر نواز شریف نے بھی لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن گئیں تھیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد ان کے گلے کے  3 آپریشنز ہوئے تھے  جو تینوں کامیاب رہے  تھے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7