You are currently viewing عزیر بلوچ کی اہلیہ کی درخواست، ڈی جی رینجرز سندھ کو نوٹس جاری

عزیر بلوچ کی اہلیہ کی درخواست، ڈی جی رینجرز سندھ کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ سے ملاقات کے لیے اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کو نوٹس جاری کردیا۔

درخواست گزار ثمینہ عزیر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عزیر بلوچ کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا گیا تھا تاہم اس دوران انہیں اور وکلاء کو ملاقات کرنے سے روکا جارہا ہے۔ عدالت نے دائر درخواست کے حوالے سے مزید کارروائی کے لیے ڈی جی رینجرز کو 22 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ درخواست کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔