لاہور(ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کے شریک ملزم علی احمد خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔بدھ کے روزاحتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزم علی احمد خان کے وکیل نے بعدازگرفتاری دائر درخواست ضمانت پر دلائل پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نیب حکام نے تفتیش غیر منصفانہ طور پر کی ہے، استدعا ہے کہ عدالت ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرے۔ استغاثہ کی طرف سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی۔ عدالت نے ملزم احمد علی کو ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔