You are currently viewing ایم کیو ایم  کے11 اراکین اسمبلی  کی نا اہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

ایم کیو ایم کے11 اراکین اسمبلی کی نا اہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

کراچی(ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے 11 ارکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کر نے کے لئے الیکشن  کمیشن میں درخواست دائر کردی  ہے

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ ریفرنس رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اورسلمان بلوچ جب کہ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالدبن ولایت، عبد الرزاق، ارتضیٰ خلیل، ندیم رازی، عارف مسیح اوربلقیس مختیار کیخلاف دائر کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ تمام ارکان عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے لیکن اب انہوں نے وہ جماعت چھوڑ دی ہے۔ اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے قیام کے بعد ایم کیو ایم کے کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.