کراچی (نیوز ڈیسک) عام انتخابات کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 104پر ایم کیو ایم کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔
این اے 237 میں رؤف صدیقی اور پی ایس 104 میں محمد دانیال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 105پر جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللہ مروت کو سپورٹ کرے گی۔